مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے علاج کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے خصوصی طور پر وطن واپس آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعدنان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے لاہور پہنچے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر عدنان مریم نواز کا چیک اپ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ کیے جائینگے، ٹیسٹوں کی رپورٹس کے بعد آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔
لیگی رہنما مریم نواز کا گلہ ایک ہفتے سے خراب تھا، ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا، جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کے ذاتی معالج بھی ہیں، ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے تفصیلی چیک اپ کے بعد نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
