Advertisement
Advertisement
Advertisement

صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں، اسد عمر

Now Reading:

صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں، اسد عمر
اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کو ایک دفعہ پھر چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے صادق سنجرانی کو ایوان بالا کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی سینیٹ کو احسن طریقے سے چلایا تھا، امید ہے آئندہ بھی ایسے ہی کریں گے۔

Advertisement

 اسد عمر ٹوئٹ نے اپنے پیغام میں  بلوچستان زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

خیال رہے کہ حکومتی امیدوار صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔

سابق چیئرمین سینیٹ و حکومتی امیدوار صادق سنجرانی مسلسل دوسری بار چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے صادق سنجرانی کا مقابلہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہوا۔

ووٹنگ کے دوران سینیٹ کے 100 میں سے 98 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ صادق سنجرانی نے 48جبکہ یوسف رضاگیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے۔

Advertisement

پی ڈی ایم کے امید وار یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ  جبکہ  صادق سنجرانی کے ایک ووٹ پراعتراض ہوا۔

واضح رہے کہ  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے حکومت کی جانب سے مرزا محمد آفریدی اور پی ڈی ایم کی جانب سے مولانا غفور حیدری امیدوار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر