سائرہ یوسف نے ناقدین کو جوب دے دیا
پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے ناقدین کو جواب...
بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر بھی پاوری ٹرینڈ میں شامل ہوگئیں۔
اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے کے تیار کیے گئے پاوری سانگ پر ڈانس کر رہی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی ویڈیو پر لکھا کہ ’یہ گانا نہیں ہے لیکن ایک مزے کا ٹریک ہے۔‘
سوارا بھاسکر نے لکھا کہ ’جہاں چار یار ہوں، وہاں پاوری ہوتی ہے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:
یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے
دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ راتوں رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔
دنانیر کی ویڈیو دیکھنے کے بعد معروف بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے، جو ٹی وی شوز اور فلموں کی ویڈیو کلپس کو مضحکہ خیز گانوں میں تبدیل کرنے کے لیے مشہور ہیں، اُنہوں نے دنانیر کی تین جملوں پر مشتمل دلچسپ ویڈیو کو بھی ایک گانے میں تبدیل کردیا تھا۔
یشراج مکھاٹے نے اس گانے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ ’میں آج سے پارٹی نہیں کروں گا صرف پاوری کروں گا کیونکہ جو مزہ پاوری کرنے میں ہے، وہ مزہ پارٹی کرنے میں نہیں ہے۔‘
یشراج مکھاٹے نے یہ ویڈیو بنانے والی پاکستانی لڑکی دنانیر کو بھی خوب سراہا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News