وزارت اقتصادی امور نےرواں مالی سال کےپہلے 7ماہ کےقرضوں کےاعدادوشمارجاری کردیے۔
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 6 ارب 51 کروڑ ڈالرقرض لیا، جس میں سے3 ارب 47 کروڑ40 لاکھ ڈالرقرض واپس کیا۔
دستاویز کے مطابق حکومت نے 14 کروڑ 10 لاکھ روپے دوطرفہ قرضے حاصل کئے، حکومت نے سات ماہ میں 2 ارب 64 کروڑ روپے کے کثیر الجہتی قرضےلئے۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 2 ارب 73 کروڑ روپے کے کمرشل قرضے حاصل کئے جس میں 1 ارب ڈالر کا قرض ٹائم سیف ڈیپازٹ کی مد چین سے لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
