Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

Now Reading:

سندھ حکومت کا تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
انٹرنیشنل ڈفینس ایگزیبیشن اینڈ سیمینار

سندھ حکومت نےصوبے بھر کی تمام جامعات، کالجز اور اسکولز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ  سرکاری دفاتر بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہاکہ  سرکاری ملازمین گھروں سے کام کرینگے جبکہ سیکریٹریز اپنا ضروری اسٹاف دفتر بلائیں گے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا پھیلاؤ کے باعث تمام اسکولز ، کالجز، جامعات بند رہیں گی۔

Advertisement

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ سرکاری دفاتر میں بھی صرف 20 فیصد ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کیا جارہاہے۔

Advertisement

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہاکہ کاش لوگ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے اور ماسک پہن لیتے، اس وقت صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر