
پنجاب حکومت نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں 22 دن بعد میٹرو اور سپیڈو بس سروس بحال کر دی گئی ہے۔ اورنج ٹرین کی بحالی سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرو اور سپیڈو بس سروس کل سے چلا دی جا ئینگی۔
واضح رہےکہ کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظرلاہور میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کو 30 مارچ کو بند کیا گیا تھا۔
لاک ڈاؤن میں اورنج ٹرین، میٹرو بس، سپیڈو بس سروس مکمل طور پر بند رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News