
وفاقی کابینہ میں ردوبدل چند روز کیلئے مؤخر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان چند روز بعد وفاقی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس معاملے میں قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے، اہم اور بڑی وزارتوں میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو تبدیل کیا جائے گا، فخر امام، شبلی فراز، عمر ایوب، غلام سرور خان کی وزارتیں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی ہے جس پر انہوں نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو وزارت توانائی میں ذمہ داری ملنے کا امکان ہے جبکہ دو سے تین نئے وزراء بھی وفاقی کابینہ میں شامل کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News