پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی؛ جہانگیر ترین گروپ نے اپوزیشن سے وزارت اعلی مانگ لی
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو آج طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے ساتھ ان کے صاحبزادے علی ترین کو بھی شیئر ہولڈرز کے ساتھ مبینہ فراڈ کے کیس میں طلب کیا ہے۔
ایف آئی اے نے علی ترین کو صبح ساڑھے 10 بجے جبکہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کو مطلوبہ ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جہانگیر ترین اور علی ترین کی طلبی پر ایف آئی اے نے سائلین کا داخلہ بند کردیا ہے اور ایف آئی اے دفتر کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
