سندھ حکومت نے کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر انٹر سٹی ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافروں کے سفر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق کورونا وباء کے پیشِ نظرگاڑیوں میں 50 فیصد مسافر سفر کرسکیں گے اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہےکہ گاڑیوں میں 50 فیصد مسافر بٹھانے کا اطلاق آج سے ہوگا۔
واضح رہےکہ ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے، مثبت کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
