
گرمی
محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کواچھی خبر سنا دی ہے کہ ماہِ رمضان کے ابتدائی دس دن ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہےکہ اپریل میں عام طور پر موسم گرم ہی رہتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ماہِ رمضان میں درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان رہے گا۔
واضح رہے کہ کراچی آج کل ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، گرم اور خشک ہواؤں نے موسم انتہائی گرم کردیا ہے، آئندہ دو روز کے دوران درجہ حرارت 41 ڈگری کو چھوسکتا ہے لیکن ماہِ رمضان کے ابتدائی دس روز میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔
پاکستان میں پہلے روزہ کے حوالے سے ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں پہلا روزہ 14 اپریل اور عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News