Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات
شوکت ترین

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ماہرین معاشیات و مالیاتی امور، وفاقی وزیر حماد اظہر اور حکومتی جماعت کے سوشل میڈیا اراکین بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں، یہ شوکت خانم اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا بھی حصہ رہے ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ شوکت ترین معاشی معاملات میں مزید استحکام کیلئے بہترین حکمت عملی سے کام کریں گے۔

اس موقع پر ملاقات میں شریک افراد نے شوکت ترین سے معاشی پلان سے متعلق سوالات کئے، ایک سوال کے جواب میں نومنتخب وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بہترین اصلاحاتی کام کیا، ان کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ 49 سالہ معاشی تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ معاشی مسائل کا صرف ایک ہی حل ہے، جی ڈی پی گروتھ کو کم سے کم 6 سے 7 فیصد تک لانا ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر