گرمی
کراچی میں گرمی کی لہر کے باعث موسم خشک ہوگیا ہے اور گرد آلود ہوائیں چلنے لگی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرمی کا سلسلہ آئندہ دو روز تک برقرار رہے گا ۔
اتوار اور پیر کو بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شدید گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر مت نکلیں، سر اور جسم کے دیگر حصوں کو ڈھانپ کر باہر جائیں۔
اس حوالے سے کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور چئیرمین پی ڈی ایم اے کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث تمام اضلاع کی انتظامیہ متحرک رہے، ہیٹ ویو کے حوالے سے آگاہی کیمپ لگائے جائیں۔ سڑکوں پر لوگوں کی مدد کے لیے انتظامیہ موجود رہے جبکہ یہ تمام انتظامات کورونا ایس او پیز کے تحت کیے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
