وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے ہدایت کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے 313 رمضان بازار اور 800 سیل پوائنٹس قائم کیے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لیے313رمضان بازار اور800سیل پوائنٹس قائم کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت فلور ملزکو فی من گندم پر700روپے سبسڈی دے گی۔ 10کلو آٹے کا تھیلا375 روپے میں دستیاب ہوگا۔ 1/2
— Abdul Aleem Khan (@aleemkhan_pti) April 1, 2021
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب حکومت فلور ملزکو فی من گندم پر700 روپے سبسڈی دے گی اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں دستیاب ہوگا۔
صوبائی وزیر خوراک نے مزید کہا کہ بہترین انتظامات کے لیے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات کر دی گئی ہیں۔ آٹا ، چینی اور خوردنی اشیاء وافر مقدار میں مہیا کی جائے گی اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News