گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل پارٹی اور اتحادی جماعت سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد کی ملاقات کل متوقع ہے۔
ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم سینئر پارٹی رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے جبکہ گورنر بلوچستان کو تبدیل کرنے کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گورنر تبدیل کیے جانے کی صورت میں ظہور آغا اور نصیب اللہ بازئی مضبوط امیدوار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News