Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان کے سیاسی عمائدین کی ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کے گیس اور بجلی کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال، اسد عمر، مراد سعید، معاونِ خصوصی عثمان ڈار ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، سردار یار محمد رند اور دیگر لیڈران نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں شروع ہونے والے منصوبوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیئے جا رہے ہیں۔

Advertisement

 وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی بلوچستان کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو انکے حقوق نہیں ملے لیکن اب بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر