حلقہ این اے 249 میں پی ٹی آئی کے امیدوار امجد اقبال آفریدی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں امجد آفریدی نے وزیراعظم کو این اے 249 ضمنی انتخابات کی مہم کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امجد اقبال آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
امجد اقبال آفریدی نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لیے عمران خان کے کردار کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، پی ٹی آئی کا منشور گھر گھر پہچانے کا کام کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
