پنجاب: عالمی وباء کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر مقامی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں ماسک نہ پہننے والے شہریوں کوانتظامیہ کی جانب سے انوکھی سزائیں دینا شروع کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنڈ دادن خان میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے ماسک نہ پہننے والے شہریوں کو دھوپ میں کھڑے رہنے کی سزا دی گئی۔
اسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان کا کہنا ہے کہ شہری کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرینگے تو اس نوعیت کی سزائیں دی جائیںگی۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان میں پنجے گاڑ دئیے ہیں جس کا شکار بچے بھی ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
