Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت فنڈز میں کٹوتی کرکے اعلیٰ تعلیم کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

حکومت فنڈز میں کٹوتی کرکے اعلیٰ تعلیم کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے، بلاول بھٹو
بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کی اسکالرشپ میں کٹوتی سے متعلق فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ ​​فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کے لئے اسکالرشپ کی تعداد کو 265 سے کم کرکے صرف 29 کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہناتھا کہ فاٹا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کا یہ حق ہے کہ وہ بھی معیاری تعلیم حاصل کریں، ان علاقوں کو دہشت گردی کی وجہ سے شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

 بلاول بھٹو نے کہاکہ مذکورہ کوٹہ کے خاتمے کا فیصلہ ان علاقوں کے طلبہ کے ہاتھوں سے قلم چھین کر بندوق تھمانے کے مترادف ہے،  طلباء کو اسکالرشپ سے محروم کرنے سے عمران خان کی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی حکومت فنڈز میں کٹوتی کرکے اعلیٰ تعلیم کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت کا رویہ ملک کے ان دو اہم شعبوں کی جانب تباہ کن ہے۔

 بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے پسماندہ و دور دراز علاقوں کے طلباء کے خلاف غیرمنصفانہ و امتیازی سلوک برداشت نہیں کرے گی، پی ٹی آئی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

پیپلزپارٹی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ فاٹا اور بلوچستان کے طلباء کی اعلیٰ تعلیم کے لیئے اسکالرشپ کو فی الفور بحال کیا جائے اور اس میں مزید اضافہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ پی پی چیئرمین نے اسلام آباد میں مظاہرہ کرنے والے طلباء سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر