Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیر دھاڑے گا، اب مستقبل آپ کا ہے، مریم نواز

Now Reading:

شیر دھاڑے گا، اب مستقبل آپ کا ہے، مریم نواز
مریم نواز

مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے این اے 75 کے انتخابی معرکے میں جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام شاباشی کے مستحق ہیں۔

مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے ڈسکہ کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم نے آج ایک بار پھر “ووٹ کو عزت دو” کی جنگ جیت لی ہے اور ساری دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ کس طرح 19 فروری کو کٹھ پتلی وزیراعظم کی نگرانی میں ووٹ کی عزت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔

مریم نواز نے حکومتی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “سن لوعوام کیا کہہ رہے ہیں،غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئےعوام سے تمہیں کوئی نہیں بچا سکتا، ڈرو اپنے انجام سے”۔

ن لیگ کی نائب صدر کا مزید کہناتھا کہ نواز شریف کا بیانیہ جیت گیاہے، جب بھی منصفانہ الیکشن ہونگے،جیت شیرکی ہی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں کہ نواز شریف ایک نظریےکا نام ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔

Advertisement

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں جعلسازوں کی نہیں بلکہ عوام کی حکمرانی ہوگی، جہاں جہاں ووٹ پڑے گا وہاں نوازشریف ہی جیتے گا، شیر دھاڑے گا، اب مستقبل آپکا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے مزید کہا کہ عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود جیت ووٹ کی اور عوام کی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر