مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان میں طاقتور مافیا کو قانون کے نیچےلانے کی ہمت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مر یم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے پیسوں سےقرضے لے کر آپ گھر دے رہے ہیں ، بینکوں سے قرض لے کر گھر لیے جائیں گے، وزیراعظم کے50لاکھ گھروں کی گنتی وہیں کی وہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ طاقتور کی سہولت کاری وزیراعظم کرے تو وہ قانون کے نیچے نہیں آئےگا، طاقتورمافیا نے آپ سے دستخط کرواکر چینی مہنگی کی اوربرآمد کروائی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے مزید کہاکہ عمران خان یہ نہیں پوچھتے چینی کتنے کی مل رہی ہے، صرف یہ پوچھتے ہیں کہ آج شہبازشریف نے کیاکھایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
