وزیر اعظم نے دیوسائی میدان کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
وزیر اعظم عمران خان نے دیوسائی میدان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا...
مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران صاحب دیوسائی تک رسائی کے لیے سڑکیں نوازشریف نے بنائی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے دیوسائی سے متعلق ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نوازشریف نے روزگار، امن دے کر اس قابل بنایا کہ دیوسائی جا سکے۔ دیوسائی تک رسائی کے لیے سڑکیں نوازشریف نے بنائی۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے لگائے پاور ہاؤس سے دیوسائی کو بجلی مل رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم بھوک، بیماری، مہنگائی اور افلاس سے مر رہی ہے۔ قوم کے پاس روزگار، امن، امید ہو تو وہ دیوسائی بھی جا سکتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News