
پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نےعظیم خان سے شادی نہ کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صبا قمر نے فوٹو و ویڈیوشیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا، جس میں انہوں نے عظیم خان سے شادی کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
صبا قمر نے عظیم خان سے شادی سے انکار کی وجہ بتا تے ہوئے لکھا کہ وہ ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہیں، بہت سارے ذاتی معاملات کی بناء پر انہوں نے عظیم خان سے اپنی شادی منسوخ کر دی ہے، اب ہم شادی نہیں کر رہے ہیں۔
صبا قمر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ انہیں امید ہے کہ اُن کے مداح اس فیصلے کی حوصلہ افزائی کریں گے جیسے کہ آج تک آپ سب میرے فیصلوں کو سپورٹ کرتے آئے ہیں اور اُن کے خیال میں اُنہیں کڑوا سچ جاننے میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک اور اہم بات واضح کرنا چاہتی ہیں کہ وہ آج تک اپنی زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہیں، اُن کا اور عظیم خان کا رابطہ صرف فون پر تھا۔
صبا قمر کا خود سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اس وقت بہت کڑے وقت سے گزر رہی ہیں، مگر ہم سب جانتے ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا، انشاء اللّٰہ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News