صبا قمر کو سالگرہ منانا مہنگا پڑ گیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبا قمر کو 37ویں سالگرہ منانا بہت...
                                                                              پاکستان شوبز انڈسٹری صبا قمر کی سالگرہ کے سوشل میڈیا پر بہت چرچے چل رہے ہیں تاہم اب اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ہے۔
اداکارہ صبا قمر نے بتایا کہ وہ اس لیٹ نائٹ تقریب سے بالکل ناواقف تھیں۔

صبا قمر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایا کہ ان کیلئے یہ سرپرائز برتھ ڈے پارٹی حیران کُن تھی۔
اداکارہ نے سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کرنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا، تقریب میں علی عظمت، ارم خان اور بلال سعید نے بھی شرکت کی۔

صبا قمر کی برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بھی سالگرہ کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں جنہیں وہ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کررہی ہیں اور شکرگزار دکھائی دے رہی ہیں۔

جبکہ بہت سے لوگوں کی جانب سے اداکارہ کے لباس پر تنقید کی جا رہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News