مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر بے حد افسوس ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت سے آنے والے روح فرسا مناظر ہر صاحب دل کو غمزدہ کرنے کا باعث ہیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عالمی وباء انسانیت کا قتل عام کررہی ہے۔ ہمیں بحیثیت انسان دیگر بے بس انسانوں کی زندگیوں کے احترام اور انہیں بچانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی طرف آنا ہوگا۔
بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر بے حد افسوس ہے، بھارت سے آنے والے روح فرسا مناظر ہر صاحب دل کو غمزدہ کرنے کا باعث ہیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ کورونا عالمی وبا انسانیت کا قتل عام کررہی ہے۔ /۱
Advertisement— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 25, 2021
شہبا ز شریف نے مزید کہاکہ اس مشکل صورتحال سے انسانیت کو نجات ملے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
