
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورت حال انتہائی تشویش ناک ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ المیہ ہے حکومت کو اپنی نا کامیوں کا ادراک تک نہیں ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ کمزور معاشی حالات نے لوگوں کو ڈیپریشن کا شکار کر دیا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کا سارا زور جھوٹ کے ذریعے میڈیا پروجیکشن پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں موجود دو بڑی سیاسی جماعتوں نے موجودہ نظام کو سہارا دیا ہے جبکہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ہے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم ملک کو این جی او کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ لاہور جیسے شہر میں بھی وینٹیلیٹرز ختم ہو گئے ہیں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں اور اجتماعی طور پر رجوع الی اللہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News