عالمی وباء کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس نےنئی پالیسی جاری کردی ہے۔
پنجاب پولیس کی نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پولیس دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کام کرےگا اور باقی 50 فیصد اسٹاف گھروں میں رہ کر سرکاری امور انجام دے گا۔
پنجاب پولیس کے لیے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ دفاتر میں کام کرنے والا عملہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرےگا، ماسک کا استعمال لازمی ہو گا جبکہ دستانے پہننا بھی ضروری ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ایس او پیز احکامات پر عملدرآمد کا نفاذ 12 اپریل تک رہےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
