وزیراعظم عمران خان کل سکھر اور کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ وزیر اعظم کراچی میں شوکت خانم کے فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سکھر میں پارٹی رہنماؤں اور جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم دوپہر میں کراچی کے لیے روانہ ہونگےجہاں وہ شوکت خانم کے فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
