معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار چینی کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئے تھے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر رمضان کے حوالے سے گفتگو کی اور تجاویز بھی دیئے۔
گفتگو کے دوران فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے رمضان پیکج کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے لیے ساڑھے پانچ ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ اکیس رمضان تک یہ رمضان بازار ہوں گے اور اس کے بعد عید بازار ہوں گے۔
معاون خصوصی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں مانیٹرنگ سیل بھی بنا دیا گیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملیں پابند ہوں گی کہ حکومت کو کوٹے کے مطابق چینی فراہم کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے آٹے چینی کے ساتھ ساتھ گھی کی قیمت کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایت کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی طرح گھی کی بھی ایکس مل قیمت طے کرنے کے لیے پلاننگ کی جا رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کل الیکشن کمیشن کا بھی امتحان ہے، ایک ایک انگوٹھے کے کئی ووٹ نکلنے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حلقے کے عوام ہیں اور دوسری طرف الیکشن کمیشن پر ہماری بہن کا رونا دھونا ہے اگر میری بہن چاہتی ہے کہ ن لیگ کو ووٹ ڈلوا کر اس کی جیت کا اعلان کیا جائے تو یہ کام ان کے لیے کوئی اور کررہا ہے۔
معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید کہا کہ کل ووٹر نے فیصلہ کرنا ہے کہ منشیات فروش کو ووٹ دینا ہے یا اس کو جو ایک ارب روپے کا پیکج لے کر آرہا ہے ،حکومت انتظامی معاملات میں مکمل سہولت کاری کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News