سینیٹ میں اپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس دیا ہے تاہم ہماری جانب سے اب تک اس کا جواب نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فی الحال ہم پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، ابھی تک پی ڈی ایم نے ہمیں شوکاز نوٹس دیا ہے جس کا ہم نے جواب نہیں دیا، ہمارے جواب کے بعد جو صورتحال بنے گی اس پر رائے دیں گے۔
بعد ازاں سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئےسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ کا ایوان بہت اہم ایوان ہے، 1973 کے آئین کے تحت چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی کو ختم کرنے کیلئے یہ ایوان بنایا گیا، اگر یہ احساس محرومی پہلے ختم کردی جاتی تو سقوط ڈھاکہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہاکہ میں ایم این اے کا الیکشن لڑتا رہا اس لیے معلوم نہیں تھا سینیٹر کا انتخاب کتنا مشکل ہے، میں نے پی ڈی ایم کے تعاون سے سینیٹ الیکشن لڑا، سینیٹر بننا بہت مشکل ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کوریلیف دینا ہے، ہم عوامی مفاد کے لئے آئے ہیں،عوام کی ترجمانی کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے، اختلاف رائے جمہوریت ہے، ملک کو کئی چیلنجز درپیش ہیں ،ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا،حکومت کو مشکل ہوئی تو ان کی بھی آواز بنیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
