
وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی شکایت پر سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرائم منسٹر انسپکشن کمیشن کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
عمران خان نے تحقیقات کے لئے گائیڈ لائنز اور ٹی او آرز بھی وضع کر دیئے ہیں اور سفیر و دیگر سفارتی عملے کی بدسلوکی کی پندرہ روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانوں کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے دیا ہے۔
سعودی عرب میں پاکستان کے سبکدوش ہونے والے سفیر راجہ علی اعجاز کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ سفیر راجہ علی اعجاز 18 مئ کو مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔
پاکستانی سفارتخانہ ریاض اور قونصل خانوں کے پبلک ڈیلنگ اہلکاروں کو فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے اور نئے سفارتی عملے کو سفارت خانے و دیگر قونصلیٹ فوری بھجوانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News