لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کی منظوری کا آرڈر جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ ضمانتی مچلکے لے کر احتساب عدالت روانہ ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نمبر 2 میں شہباز شریف کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جائیں گے۔
واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کے ضمانتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
