کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر لاہور کے مزید 15 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
ضلعی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن 7 مئی تک نافذ رہے گا۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل اسٹورز ، لیبارٹریاں،اسپتال ، کلینکس ، بیکریاں اورجنرل اسٹورزکھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں کاروباری مراکزشام 6بجے بند کر دیے جائیں گے ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل ہوگی۔
سرکاری و نجی دفاتر کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرنے کا پابند ہو گا،دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک محدود ہوں گے۔
تفریحی پارکس بند جبکہ جوگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز مکمل طور پر بند رہیں گے۔
اسپورٹس،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
