
عالمی وباء کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام نے کورونا وباء پر قابو پانے کےلیے سندھ پولیس کے 50 سے 60 سال کی عمر کے افسران و اہلکاروں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس فیصلے پر عمل درآمد کےلیے 50 سے 60 برس عمر کے افسران و اہلکاروں کو رجسٹریشن کرانے کا حکم دے دیا۔
ڈی ایچ او سے ویکسی نیشن سینٹرز میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کی بھی درخواست دی ہے۔
اے آئی جی ویلفیئر نے فیلڈ فورس کے ساتھ دفتری اسٹاف کو بھی ویکسین لگوانے کےلیے تمام ڈسٹرکٹ اور رینجرز کے افسران کو مکتوب لکھ دیا۔
اے آئی جی ویلفیئر نے کہا کہ یومیہ بنیادوں پر رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News