
وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کو بعد میں سہولت بازاروں میں تبدیل کر دیں گے، سبسڈی جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں رمضان پیکج کی تیاری کر لی گئی ہے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ کل سے صوبے بھر میں گندم کی خریداری کے مراکز پر کام شروع ہو رہا ہے ،کسانوں کو 400 روپے فی من اضافے کے ساتھ 1800 روپے کی ریکارڈ قیمت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے جائزے کے لئے ہر ہفتے اجلاس طلب کرتے ہیں۔
عبدالعلیم خان نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں سارا سال آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب رہا ہے جبکہ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے کے رعائتی نرخوں پر دستیاب ہوگا۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں آٹے و چینی کے علاوہ دال ، سبزی اور دیگر اشیاء پر بھی 25 فیصد تک رعائیت ہوگی۔
وزیر خوراک پنجاب نے کہا کہ رمضان میں 20 روپے کی رعایت کے ساتھ چینی 65 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔
عبدالعلیم خان نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں آٹے کا تھیلا 860 روپے کا تھا وہی سندھ میں 1200 سے 1400 روپے تک فروخت ہوا ہے۔
وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت پنجاب کی طرح کاشتکاروں کیلئے سبسڈی کا فیصلہ کرے گی جبکہ پنجاب سندھ اور کے پی کے میں گندم اور آٹے کی قیمت یکساں ہونی چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News