Advertisement

این اے 249، امیدواروں کی حتمی فہرست کل جاری ہوگی

قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 کے امیدواروں کی حتمی فہرست کل جاری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے 30 امیدوار میدان میں آگئے۔

امیدواروں میں مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال، ایم کیو ایم کے حافظ مرسلین، پی ٹی آئی کے امجد آفریدی ، تحریک لبیک پاکستان کے مفتی نذیر کمالوی میں مقابلہ ہوگا۔

این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، 53 امیدواروں میں سے 23 امیدواروں نے نامزدگی فارم واپس لے لیے۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے والے امیدواروں میں اے این پی کے اورنگزیب ، پی ٹی آئی کے ملک شہزاد اعوان ، جے یو آئی کے مولانا عمر صادق بھی شامل ہیں۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشان 8 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ این اے 249 کی نشست پی ٹی آئی کے امیدوار فیصل واوڈا کےمستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی ہے، حلقے میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کل جماعت اسلامی گندم کی خریداری کے معاملے پر احتجاج کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
Next Article
Exit mobile version