Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو شکست دے دی

Now Reading:

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو شکست دے دی
زمبابوے

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں زمبابوے کو شکست دے کر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

گرین شرٹس کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 165 رنز کا مجموعی اسکور بورڈ پر سجا دیا۔

ہرارے اسٹیڈیم میں پاکستان کی جیت میں اوپنر محمد رضوان ، کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر حسن علی نے نمایاں کردار ادا کیا۔

زمبابوبے کے خلاف دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنے والی پاکستانی ٹیم نے فائٹ بیک کیا ہے اور سیریز میں سرخرو ٹھہری۔

زمبابوے کی طرف سےاوپنر ویزلی نے نصف سنچری اسکور کی ، ان کی 59رنز کی اننگز رائیگاں چلی گئی۔

Advertisement

میزبان ٹیم کی طرف سے دوسرے اوپنرمساکڈزا 10،مرومانی35،ٹیلر20،ولیمز 9،لیوک 5، چاکبواصفر رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

میچ میں ایک وقت ایسا بھی تھا کہ زمبابوے نے 13ویں اوور میں 1 وکٹ پر 102رنز بنالیے تھے مگر اس دوران حسن علی نے شاندار بولنگ کی۔

حسن علی نے دو اوورز میں 3وکٹیں لیں اور ٹیم کو کامیابی کی شاہراہ پر گامزن کردیا۔

فاسٹ بولرنے میچ میں مجموعی طور پر 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا اور مرد میدان قرار پائے۔

زمبابوے کی ٹیم ہدف کےتعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 141رنز ہی بناسکی ، یوں پاکستان نے میچ 24رنز اور سیریز 2-1 سے جیت لی۔

پاکستان کی طرف سے اوپنر محمد رضوان نے 91رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے اس دوران 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

Advertisement

 کپتان بابراعظم نے 46 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

 اس دوران انہوں نے ویرات کوہلی سے ٹی 20 میں تیز ترین 2 ہزار رنز کا اعزاز چھین لیا۔

بابراعظم نے اپنی اننگز کےد وران 5 چوکے لگائے تاہم  فخر زمان زمبابوے کے خلاف اس بار بھی کچھ نہ کرسکے۔

شرجیل خان کو ایک بار پھر موقع دیا گیا، وہ اوپنر بھی آئے مگر 18 رنز کی اننگز ہی کھیل سکے۔

میچ اور سیریز میں کامیابی کی صورت میں حسن علی کو میچ  کا اور محمد رضوان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے، چیئرمین پی سی بی
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر