امریکی صدرجوبائیڈن نے ترک ہم منصب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں ماہ جون میں منعقد ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں ملاقات کرنے کے معاملے پر اتفاق کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے اردوان سے بات چیت میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور تنازعات کو مؤثر طریقے سے دور کرنے اور پائیدار دو طرفہ تعلقات پر زور دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیے میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دائرہ میں دو طرفہ مذاکرات کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ جوبائیڈن ترک تحفظات کودور کرنے کیلئے تیار ہیں۔
وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ جوبائیڈن آرمینیائی نسل کشی کو تسلیم کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔
اس سلسلے میں ترک صدارتی محل سے بیان جاری کیاگیا ہے کہ دونوں صدور نے باہمی تعاون میں اضافے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
