مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں شہریوں کے نام پیغام جاری کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری کیے گئے پیغام میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں سے نکلیں ۔ ووٹ کے اپنے آئینی و جمہوری حق کو ذمے داری سے استعمال کریں۔
انہوں نے کہاکہ عوام ووٹ کی طاقت سے اہل اور دیانت دار قیادت منتخب کر سکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبا ز شریف کا شہریوں سے یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر اپنا اور اپنے ارد گرد دیگر افراد کا خیال رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
