
وزیرتعلیم پنجاب مرادراس نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 29 اپریل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ طلباء ، اساتذہ اور والدین کی صحت کے حوالے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے، صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند رہیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے رواں سال کوئی امتحان نہیں ہوگا۔
شفقت محمود نے کہا تھا کہ 15 جون تک سارے امتحانات کینسل ہونگے تاہم حالات کا جائزہ لینے کے بعد مئی کے تیسرے ہفتے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا تھا کہ امتحانات جولائی اور اگست تک جا سکتے ہیں جبکہ او لیول کے امتحانات اکتوبر اور نومبر میں ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News