Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ اپنا تھوکا ایک ایک کرکے چاٹیں گے، رانا ثناء اللہ

Now Reading:

یہ اپنا تھوکا ایک ایک کرکے چاٹیں گے، رانا ثناء اللہ
رانا ثناء

مسلم لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے ریاست کی رٹ فارغ کر دی ہے، یہ اپنا تھوکا ایک ایک کر کے چاٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان حواس باختہ انسان ہیں، عمران خان کو معلوم ہی نہیں کہ سلمان رشدی نے کب کتاب لکھی اور اس وقت وزیراعظم کون تھا۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ معاہدے پروزیرقانون اور وزیرمذہبی امورکےدستخط موجودہیں، معاہدےمیں لکھا گیا تھا کہ فرانس کےسفیرکو20اپریل تک ملک بدرکیاجائےگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ حکومت نےمعاہدہ ختم ہونےسے10روزقبل ہی گرفتاریاں شروع کردیں، حکومت نے20اپریل سےپہلےسعدرضوی کوکیوں گرفتارکیا؟

انہوں نے کہاکہ حکومت کو20اپریل سےپہلےگرفتاری نہیں کرنی چاہیےتھی،20اپریل سےقبل معاہدےکی خلاف ورزی کرتےتوحکومت ایکشن لیتی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ پانچ ماہ میں معاہدہ پارلیمنٹ میں کیوں نہیں لائے، پارلیمنٹ تحریک لبیک پاکستان کے لوگوں سے بات کرتی، انہیں سمجھانے والی بات سمجھائی جاتی، 20 اپریل کو معاہدہ ختم ہو رہا تھا، تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ کو  پہلے کیوں گرفتار کیا گیا، آپ معاہدہ ختم ہونے سے 10 دن پہلے ان پر چڑھ دوڑے اور گرفتاریاں شروع کر دیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ریاست کی رٹ کو  بالکل فارغ کر دیا ہے، یہ خود سڑکیں بلاک کرتے رہے ہیں، ایسی تقاریر کرتے رہے ہیں،  ان کے خلاف کسی نے طاقت کا استعمال نہیں کیا تھا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ اگر حکومت نے معاہدہ کیا ہے تو اسے پورا کرنا چاہیے۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر