پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے مزید کچھ روز گھر سے باہرنکلنے اور مصروفیات سے منع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے آڈیو بیان میں کہا ہےکہ ابتداء میں پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی، بخار کی علامت بھی تھی لیکن آج بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے چیک کیا اور خون کے ٹیسٹ کیے ، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں رہائش گاہ پرعلاج کیا جارہا ہے اور انہیں گزشتہ دنوں بخار کے باعث ڈرپ بھی لگائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت تاحال ناساز ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
