سپریم کورٹ نے الیکش کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے ناصرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ شاباش ڈسکہ والو،شاباش نوشین۔
مسلم لیگ ن کے تمام شیروں کو مبارکباد جنہوں نے ناصرف ووٹ چور ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا۔ شاباش ڈسکہ والو،شاباش ! شاباش نوشین @SyedaNosheenPK
Advertisement— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 2, 2021
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ عمران خان اور اسکی جعلی حکومت نے ڈسکہ کے عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ صرف ری الیکشن سے بات نہیں بنے گی۔ ان وارداتیوں کو ووٹ چوری کرنے اور الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے کے جرم کا حساب دینا ہوگاانشاءاللّہ ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
