Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، وزیراعظم
روشن ڈیجیٹل اکاونٹ

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک میں برآمدات میں اضافے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے دو نئے  پروگرام “روشن اپنی کار” اور”روشن سماجی خدمت” کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک بلین ڈالر کی وصولی بڑی کامیابی ہے۔

عمران خان نے کہاکہ 90 لاکھ پاکستانی ملک سے باہر رہتے ہیں جس کا ایک حصہ بھی ہم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی طرف لے آئے تو یہ اعداد و شمار بہت بدل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ یہ رہا ہے کہ کسی نے برآمدات کو بڑھانے کی کوشش نہیں کی جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ رہی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ  ہماری شرح نمو اس لئے رکتی تھی کیونکہ برآمدات میں کمی کی وجہ سے ڈالروں کی کمی ہوتی تھی اور یہ بہت بڑا المیہ رہا ہے کہ کسی نے طویل المدتی منصوبہ بندی نہیں کی۔

عمران خان نے کہاکہ  جب تک ہم اپنی برآمدات نہیں بڑھاتے ہمارے پاس اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا آپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ میں ہمیں اس پر غور کرنا چاہیے کہ برآمدات کے بڑھنے تک اس خلا کو پر کیسے کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ حال ہی میں وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ الحمد اللّہ! روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فنڈز وصولی ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر