احسن اقبال تین روزہ دورہ پر چین روانہ
مسلم لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہےکہ حالت یہ ہے کہ ماسک پہنانے کیلئے بھی حکومت کو فوج کی ضرورت پڑ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کی اور کہاکہ آپ کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کہتے ہیں کہ ڈھائی سال پر فخر ہے، آپ نے ڈھائی سال میں پاکستان کی ترقی کا سب سے بڑا کریش کیا۔
مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ پنجاب میں وسیم اکرم پلس دیا ہے، پنجاب میں پوری انتظامیہ دونوں ہاتھوں سے مال بنانے میں لگی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج پی ٹی آئی والے بھی موٹر وے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم نے پاکستان کے اندھیرے دور کیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
