سینیئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کسی شہری کو بے یارو مددگار چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ریلوے اسٹیشن کی پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا۔
عبدالعلیم نے کہا کہ رہائشیوں کے لیے بہترین باتھ روم اور صفائی ستھرائی ہونی چاہیئے۔
عبدالعلیم خان نے مسائل سنے کے بعد پناہ گاہ میں موجود شہریوں سے بات چیت کی ہے۔
عبدالعلیم خان نے پناہ گاہ کے باہر موجود لوگوں کو داخلہ نہ ملنے پر کارروائی کر کے ان کا داخلہ کروا دیا ہے۔
سینیئر وزیر نے پناہ گاہ کے انتظامات پر تنقید کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر سے باز پرس بھی کی ہے۔
عبدالعلیم کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پناہ گاہیں بنانے کا منصوبہ شاندار ہے، شہری بھی تعاون کریں۔
عبدالعلیم نے مزید کہا کہ پناہ گاہوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، سہولتوں میں کمی نہیں ہونی چاہیئے۔
عبدالعلیم نے ہدایت دے دی کہ پناہ گاہوں میں آنے والوں پر غیر ضروری پابندیاں عائد نہ کی جائیں اور پناہ گاہوں کے اندر ہر طرح سے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News