
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کراچی میں سندھ رینجرز کی28ویں پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریڈ کا معائنہ کیا اور شرکاء ومہمانوں سے خطاب بھی کیا۔
پاکستان رینجرز سندھ کی 28 ویں پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت
پاکستان رینجرز سندھ کی خدمات کو خراج تحسینپاسنگ آؤٹ پریڈ کے شرکاء کو کامیابی پر مبارکبادAdvertisement
پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں امن اور ترقی میں کردار بہت نمایاں ہے۔ pic.twitter.com/LldX4WCEu2— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 9, 2021
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ رینجرز کا کراچی میں امن اور ترقی میں کرداربہت نمایاں ہے، صرف یہی نہیں بلکہ کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں بھی سندھ رینجرز کا کردار قابل ستائش ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے، پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان اور اس کےخاندان کیلئےفخر کی بات ہے، امید ہے کہ کامیاب رینجرز کےجوان قومی جذبےسے اپنی خدمات انجام دینگے۔
اپنے خطاب میں شیخ رشید نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے شرکاء کو کامیابی پر مبارکباد دی اور دوران تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News