Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے سرمایہ کار اداروں کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم

Now Reading:

حکومت معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے سرمایہ کار اداروں کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کو آگے بڑھانے کیلئے چھوٹے اور بڑے سرمایہ کار اداروں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبے اور راولپنڈی کی تعمیرنو اور نالہ لئی ایکسپریس منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوے وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت علاقائی ترقیاتی حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ مجوزہ منصوبے کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن کی استعدادکار کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کیلئے زراعت، مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جن شعبوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی ان میں معلومات اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ، بنیادی ڈھانچہ، انسانی وسائل کی ترقی، باہمی معاونت کا نظام، سستی توانائی، روابط، شہری انتظام، دیہی اور شہری منڈیوں کے درمیان بہتر رابطے، دیہی ترقی ، نظام اور ماحول شامل ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں وزیراعظم کو نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے اور اس کے نواح میں اراضی کے بہترین ممکنہ استعمال کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ راولپنڈی شہر کے مسائل کے حل اور اقتصادی سرگرمیوں کے مواقع پیدا کر کے تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر