Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کیسز میں اضافہ، خیبرپختونخوا میں نئی پابندی عائد

Now Reading:

کورونا کیسز میں اضافہ، خیبرپختونخوا میں نئی پابندی عائد

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظرہفتے میں دو روز عوامی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کی تیسری لہر تیزی سے پھیلنے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نےعوام کی حفاظت کے لیے اقدامات سخت کرتے ہوئے ہفتے اور اتوار کو پبلک ٹرانسپورٹ کو مکمل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلےکا اطلاق پرائیویٹ گاڑیوں اور مال بردارٹرانسپورٹ پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمۂ داخلہ خیبرپختونخوا نے30 مارچ کو گھر میں اور باہر (ان ڈور، آؤٹ ڈور) شادی سمیت دیگر تقریبات پر پابندی عائد کی ہے۔

محکمہ داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پشاور، چارسدہ، صوابی، لوئردیر، کوہاٹ اور نوشہرہ میں کسی بھی قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر