پشاورمیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کےخدشات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے متعدد علاقوں میں آج 26 اپریل بوقت شام 6 بجے سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔
وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے جس کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے خوردونوش، دوائیں، جنرل اسٹورز، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔
علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
