
وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعلی محمود خان نے وزیر اعظم کو رمضان المبارک اسٹریٹجی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے صحت کارڈ پلس میں مزید امراض کے علاج شامل کرنے تعریف کی ۔
وزیر اعظم عمران خان کو گڈ گورننس اسٹریٹجی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھروں کے منصوبے کی منظوری پر مبارک باد دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News